پاکستانی خبریں

بیرون ملک واقعات کی بنیاد پر پاکستان میں تشدد ناقابلِ برداشت ہے، مذہبی جذبات کو تشدد بھڑکانے کے لیے استعمال نہیں ہونے دیا جائے گا،آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر

خلیج اردو
آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اہلِ تشیع کے علماء سے اہم ملاقات میں کہا کہ مذہبی جذبات کو تشدد بھڑکانے کے لیے استعمال ہرگز نہیں ہونے دیا جائے گا۔ انہوں نے بیرون ملک ہونے والے واقعات کی بنیاد پر پاکستان میں تشدد کو ناقابلِ برداشت قرار دیا۔

فیلڈ مارشل نے گمراہ کن پروپیگنڈا اور فرقہ واریت کا بھرپور مقابلہ کرنے کا عزم ظاہر کیا۔ ملاقات میں علماء کے اتحاد، برداشت اور قومی یکجہتی میں کردار کو سراہا گیا اور امن، استحکام، اور ریاستی اداروں کی مکمل حمایت پر اتفاق کیا گیا۔

آرمی چیف نے افغان سرزمین کے پاکستان کے خلاف دہشتگردی کے لیے استعمال کو ناقابلِ قبول قرار دیتے ہوئے کہا کہ افغان طالبان اپنی سرزمین دہشتگردی کے لیے استعمال نہ ہونے دیں۔ انہوں نے انٹیلی جنس بنیادوں پر دہشتگردوں اور ان کے نیٹ ورک کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان بھی کیا۔

یہ ملاقات پاکستان میں مذہبی ہم آہنگی اور قومی سلامتی کے لیے حکومتی اور مذہبی قیادت کے درمیان مضبوط تعاون کی عکاس ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button