
خلیج اردو
پاکستان کے معروف کامیڈی شو ہنسنا منع ہے کے میزبان تابش ہاشمی نے اپنے حالیہ بیان میں کراچی اور لاہور کے حوالے سے متنازع رائے دی ہے جس پر سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی ہے۔
تابش ہاشمی نے کہا کہ کراچی اب رہنے کے قابل نہیں رہا اور لاہور کے مقابلے میں دیہات جیسا محسوس ہوتا ہے۔ ان کے مطابق لاہور زیادہ محفوظ ہے اور وہاں کی سڑکیں بہتر اور خوبصورت ہیں۔
انہوں نے اپنے شو اور کام کے حوالے سے بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ اب تک ان کے پروگرام پر زیادہ تر سیاسی رہنماؤں کو اعتراض رہا ہے، تاہم “بڑے گھر والوں” کی جانب سے ان کے کام کو سراہا گیا ہے اور انہیں کسی قسم کی شکایت موصول نہیں ہوئی۔
ان کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے ملے جلے ردعمل سامنے آ رہے ہیں، کچھ افراد نے ان کی رائے سے اتفاق کیا جبکہ کئی لوگوں نے اسے کراچی کے خلاف غیر منصفانہ تنقید قرار دیا۔






