سپورٹسپاکستانی خبریں

شائقین کرکٹ کیلئے بڑا دھچکا، پاکستان سپر لیگ محدود، میچز صرف لاہور اور کراچی میں بغیر تماشائیوں کے ہوں گے، افتتاحی تقریب منسوخ، سیکیورٹی خدشات کے باعث اہم فیصلہ

خلیج اردو
پاکستان سپر لیگ کے شائقین کے لیے بری خبر سامنے آئی ہے۔ پاکستان سپر لیگ کے آئندہ سیزن کے میچز اب پانچ کے بجائے صرف دو شہروں میں کھیلے جائیں گے جبکہ تمام مقابلے تماشائیوں کے بغیر ہوں گے۔

محسن نقوی نے اعلان کیا ہے کہ سیکیورٹی خدشات کے باعث ملتان، پشاور اور راولپنڈی میں میچز نہ کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اب تمام میچز صرف لاہور اور کراچی میں منعقد ہوں گے اور افتتاحی تقریب بھی منسوخ کر دی گئی ہے۔

چیئرمین پی سی بی کے مطابق میچز براہِ راست شروع ہوں گے اور اسٹیڈیمز میں شائقین کے داخلے پر مکمل پابندی ہو گی۔ جن افراد نے ٹکٹ خریدے ہیں انہیں رقم واپسی کی سہولت دی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ اقدامات اخراجات کم کرنے اور سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے کیے گئے ہیں جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ فرنچائزز کے نقصانات کم کرنے کے لیے بھی حکمت عملی بنا رہا ہے۔

محسن نقوی نے عندیہ دیا کہ اگر عالمی حالات بہتر ہوئے تو شیڈول میں تبدیلی کر کے دوبارہ دیگر شہروں میں میچز کرانے پر غور کیا جا سکتا ہے۔ ساتھ ہی اگلے سیزن میں حیدرآباد اور مظفرآباد کو شامل کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button