
خلیج اردو
کوسکو کی دو کنٹینر بردار جہاز آبنائے ہرمز سے کامیابی سے گزر گئے اور ملائیشیا کی جانب روانہ ہو گئے، جو عالمی تجارت میں اہم پیش رفت کے طور پر دیکھی جا رہی ہے۔
ایرانی حکام نے اس موقع پر دوبارہ واضح کیا ہے کہ اب تک کوئی بھی جہاز جس کا تعلق ایران کی دشمن ریاستوں سے ہو، آبنائے ہرمز سے نہیں گزرا اور مستقبل میں بھی ایسا نہیں ہونے دیا جائے گا۔
تجزیہ کاروں کے مطابق یہ پیش رفت عالمی شپنگ اور توانائی کی ترسیل کے سلسلے میں ایران کے سخت موقف اور سمندری راہداری کی سکیورٹی کے توازن کو ظاہر کرتی ہے۔







