
خلیج اردو
وفاقی جج رچرڈ لیون نے حکم دیا کہ اس منصوبے کے لیے کانگریس کی منظوری ضروری ہے، کیونکہ صدر صرف نگران ہیں، مالک نہیں۔
یہ فیصلہ نیشنل ٹرسٹ فار ہسٹورک پریزرویشن کی درخواست پر دیا گیا، جو تاریخی عمارتوں کے تحفظ کے لیے کام کرتا ہے۔
عدالت کے فیصلے کے بعد ٹرمپ انتظامیہ نے فوری اپیل دائر کر دی، جبکہ ٹرمپ کا مؤقف ہے کہ چونکہ منصوبہ نجی عطیات سے بنایا جا رہا ہے اس لیے کانگریس کی اجازت ضروری نہیں۔
اس منصوبے کے لیے وائٹ ہاؤس کے ایسٹ ونگ کو پہلے ہی گرا دیا گیا ہے، جس پر تنقید بھی ہوئی تھی۔
جج نے دو ہفتوں کی مہلت دیتے ہوئے کہا کہ جب تک کانگریس منظوری نہیں دیتی، تعمیر کا کام نہیں ہو سکتا۔
یہ معاملہ امریکا میں صدارتی اختیارات اور سرکاری املاک کے استعمال پر نئی بحث کو جنم دے رہا ہے۔







