ٹیکنالوجی

آئی فون 18 پرو میں ویری ایبل اپرچر لینس سمیت کیمرا سسٹم میں بڑے اپ گریڈز کی لیکس، ایپل کی مستقبل کی فوٹوگرافی حکمت عملی سامنے آگئی

خلیج اردو
ٹیکنالوجی لیکس کے مطابق امریکی کمپنی ایپل انکارپوریٹڈ اپنے آئندہ اسمارٹ فونز میں کیمرہ ٹیکنالوجی کے چار بڑے اپ گریڈز پر کام کر رہی ہے، جن میں سب سے اہم فیچر ویری ایبل اپرچر لینس ہے جو ممکنہ طور پر آئی فون 18 پرو اور پرو میکس ماڈلز میں متعارف کرایا جائے گا۔

ویبو کے معتبر لیکر ڈیجیٹل چیٹ اسٹیشن کے مطابق یہ فیچر صارفین کو کیمرہ لینس کے اپرچر کو کنٹرول کرنے کی سہولت دے گا، جس سے ڈیپتھ آف فیلڈ (پس منظر اور فوکس اثرات) پر زیادہ بہتر کنٹرول حاصل ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق یہ فیچر فوٹوگرافی کو مزید پروفیشنل معیار کے قریب لے جائے گا جبکہ عام صارفین کے لیے بھی اسے آسان بنایا جائے گا۔ ساتھ ہی توقع ہے کہ نئے کیمرہ کنٹرولز مستقبل کے آئی او ایس 27 میں مزید بہتر انٹرفیس کے ساتھ متعارف ہوں گے۔

لیک میں مزید بتایا گیا ہے کہ ایپل تین اضافی کیمرہ اپ گریڈز پر بھی کام کر رہا ہے، تاہم یہ فوری طور پر آئی فون 18 پرو کا حصہ نہیں ہوں گے۔

ان میں شامل ہیں:

  • مین کیمرہ کے لیے بڑا 1/1.12 انچ سینسر، جو کم روشنی میں بہتر نتائج دے گا
  • الٹرا وائیڈ کیمرہ میں بہتر آپٹیکل اسٹیبلائزیشن
  • ٹیلی فوٹو کیمرہ کے لیے 200 میگا پکسل پیری اسکوپ لینس، جو زوم صلاحیت میں نمایاں اضافہ کرے گا

رپورٹ کے مطابق اگر یہ لیک درست ثابت ہوتی ہے تو آئی فون 18 پرو سیریز ستمبر 2026 میں متعارف کرائی جا سکتی ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button