عالمی خبریں

آسٹریلوی وزیراعظم کا چکوال فائرنگ واقعے پر شفاف تحقیقات کا مطالبہ، بچی ہانیہ کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار

خلیج اردو
آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البانیز نے چکوال میں پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کی شفاف اور مکمل تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے بیان میں آسٹریلوی وزیراعظم نے کہا کہ واقعے کا ہر پہلو سے جائزہ لیا جانا چاہیے تاکہ حقیقت سامنے آ سکے اور ذمہ داروں کا تعین ہو سکے۔

انہوں نے کہا کہ آسٹریلوی ہائی کمیشن اسلام آباد پاکستانی حکام کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے اور اس کیس میں ہر ممکن تعاون فراہم کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب آسٹریلوی ہائی کمیشن نے بھی متاثرہ خاندان سے اظہارِ ہمدردی کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک انتہائی دکھ بھرا اور مشکل وقت ہے، اور ہم جاں بحق بچی کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔

رپورٹ کے مطابق 10 جون کی رات چکوال میں سی سی ڈی اہلکار کی فائرنگ سے آسٹریلیا پلٹ خاندان کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں 9 سالہ بچی ہانیہ جاں بحق جبکہ 32 سالہ عدیل اور ان کا بیٹا زخمی ہوئے۔

واقعے کے بعد مقامی سطح پر تحقیقات جاری ہیں، جبکہ بین الاقوامی سطح پر بھی معاملے پر توجہ دی جا رہی ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button