
خلیج اردو
امریکی ریاست کیلیفورنیا میں جنوبی علاقے کے ایڈورڈز ایئرفیلڈ سے پرواز بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد امریکی فضائیہ کا بی-52 بمبار طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، جس میں 8 افراد ہلاک ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق طیارہ معمول کے ٹیسٹ مشن پر تھا کہ اچانک حادثے کا شکار ہو گیا۔ ہلاک ہونے والوں میں فوجی اہلکار، سویلین سرکاری ملازمین اور سرکاری ٹھیکیدار شامل ہیں۔
ابتدائی رپورٹس کے مطابق حادثے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی۔ واقعے کے بعد ایڈورڈز ایئر فورس بیس کی تمام سرگرمیاں عارضی طور پر معطل کر دی گئی ہیں۔
حکام نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ ریسکیو اور سیکیورٹی ادارے علاقے کو کلیئر کرنے میں مصروف ہیں۔
امریکی فضائیہ کے مطابق یہ ایک حساس ٹیسٹ مشن تھا اور حادثے کی اصل وجوہات جاننے کیلئے تفصیلی انکوائری جاری ہے۔







