عالمی خبریں

آبنائے ہرمز کے خطرات کم کرنے کے لیے امریکا کے ایران پر نئے حملے، سینٹکام کی تصدیق، خطے میں کشیدگی مزید بڑھنے کا خدشہ

خلیج اردو
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے خلاف مزید کارروائی کے انتباہ کے بعد امریکی سینٹرل کمانڈ (CENTCOM) نے تصدیق کی ہے کہ امریکی افواج نے آبنائے ہرمز کے قریب واقع ایرانی بندرگاہی علاقوں کو نشانہ بنایا ہے۔

اطلاعات کے مطابق بندر عباس، سیریک اور دیگر علاقوں میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، جبکہ چابہار شہر میں بجلی کی ترسیل متاثر ہونے اور کئی مقامات پر بجلی کی لائنیں گرنے کی بھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

امریکی حکام کے مطابق ان حملوں کا مقصد آبنائے ہرمز میں درپیش ممکنہ خطرات کو محدود کرنا اور خطے میں بحری سلامتی کو یقینی بنانا ہے۔

ماضی کے واقعات کو مدنظر رکھتے ہوئے خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ایران اس کارروائی کے جواب میں آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تجارتی جہازوں یا خطے میں امریکا کے اتحادی ممالک، خصوصاً بحرین اور کویت، کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ تاہم تاحال ایران کی جانب سے کسی جوابی کارروائی کی تصدیق نہیں ہوئی۔

خطے میں صورتحال تیزی سے تبدیل ہو رہی ہے اور مزید پیش رفت کا انتظار کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button