پاکستانی خبریں

شارجہ میں اچانک لین تبدیل کرنے پر خوفناک حادثہ، پولیس نے ڈرائیوروں کو خبردار کر دیا

خلیج اردو
شارجہ پولیس نے 17 جولائی کو اپنے آپریشنز سینٹر کی ایک ویڈیو جاری کرتے ہوئے ڈرائیوروں کو محفوظ ڈرائیونگ اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک گاڑی اچانک تقریباً دو لین عبور کرتے ہوئے ایگزٹ لینے کی کوشش کرتی ہے۔ اسی دوران آخری لین میں آنے والی ایک فور وہیل ڈرائیو بروقت بریک نہ لگا سکی اور تیزی سے اس گاڑی سے ٹکرا گئی۔

شدید تصادم کے نتیجے میں سرمئی رنگ کی گاڑی ڈیوائیڈر پر چڑھ گئی اور کچھ فاصلے پر جا کر رکی۔ شارجہ پولیس نے اس واقعے کو اچانک لین تبدیل کرنے اور غیر محفوظ انداز میں ایگزٹ لینے کے خطرناک نتائج کی مثال قرار دیا۔

وزارت داخلہ کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق 2025 کے دوران متحدہ عرب امارات میں 6,014 ٹریفک حادثات ریکارڈ کیے گئے، جن میں 905 حادثات اچانک لین تبدیل کرنے یا اچانک گاڑی موڑنے کے باعث پیش آئے۔ اس طرح یہ ملک بھر میں ٹریفک حادثات کی سب سے بڑی وجہ بن گئی۔

حکام کے مطابق ایسے زیادہ تر حادثات ایگزٹ مس ہونے، جلد بازی یا توجہ کی کمی کے باعث پیش آتے ہیں۔ شارجہ پولیس نے ڈرائیوروں پر زور دیا ہے کہ اگر ایگزٹ چھوٹ جائے تو اچانک لین تبدیل کرنے کے بجائے اگلا محفوظ راستہ اختیار کریں تاکہ اپنی اور دوسروں کی جان خطرے میں نہ ڈالیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button