سپورٹس

محمد صلاح کی ترکیہ آمد، ترابزون اسپور میں شمولیت کا امکان

خلیج اردو
مصر کے عالمی شہرت یافتہ اسٹار فٹبالر محمد صلاح ترکیہ پہنچ گئے جہاں وہ ترک کلب ترابزون اسپور میں شمولیت کے لیے معاہدے کے مراحل مکمل کریں گے۔

استنبول پہنچنے پر محمد صلاح کا مداحوں نے پرتپاک استقبال کیا جبکہ ان کی آمد پر ترابزون اسپور کے شائقین کی بڑی تعداد ایئرپورٹ پر موجود تھی۔

محمد صلاح نے لیورپول کے ساتھ تقریباً 9 سالہ شاندار کیریئر مکمل کرنے کے بعد کلب سے علیحدگی اختیار کی اور فری ایجنٹ کی حیثیت سے ترکیہ کے کلب سے معاہدے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔

ترکیہ میں محمد صلاح کی آمد کے بعد ترابزون اسپور میں ان کی شمولیت کی توقعات مزید بڑھ گئی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق دونوں فریقین کے درمیان دو سالہ معاہدے پر اتفاق متوقع ہے۔

محمد صلاح کی ترکیہ منتقلی کو ترک فٹبال کی تاریخ کی بڑی ٹرانسفرز میں شمار کیا جا رہا ہے جبکہ ان کی آمد سے ترابزون اسپور کے مداحوں میں بھی غیر معمولی جوش و خروش پایا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button