عالمی خبریں

ٹرمپ نے سی این این سمیت 3 نیوز اداروں کا وائٹ ہاؤس میں داخلہ بند کردیا، ایم ایس ناو اور پولیٹیکو پر بھی وائٹ ہاؤس میں داخلے پر پابندی عائد

خلیج اردو
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سی این این سمیت 3 میڈیا اداروں کے وائٹ ہاؤس میں داخلے پر پابندی عائد کردی۔ ایم ایس این بی سی اور پولیٹیکو پر بھی وائٹ ہاؤس میں داخلے کی پابندی لگا دی گئی ہے۔ میڈیا سے گفتگو میں صدر ٹرمپ نے الزام عائد کیا کہ یہ ادارے مستقل بنیادوں پر ان کی انتظامیہ کے خلاف جھوٹی خبریں نشر کرتے ہیں۔
ٹرمپ نے کہا کہ آنے والے دنوں میں مزید میڈیا اداروں پر بھی اسی طرح کی پابندیاں عائد کی جا سکتی ہیں۔ امریکی صدر نے ایران جنگ کے حوالے سے کہا کہ جنگ جلد ختم ہو جائے گی۔
دوسری جانب سی این این نے ٹرمپ کے اعلان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کی وائٹ ہاؤس ٹیم منصفانہ اور درست رپورٹنگ جاری رکھے گی۔ سی این این کے مطابق پابندی آزادیٔ صحافت پر غیر قانونی حملہ سمجھی جائے گی۔
پولیٹیکو نے بھی کہا ہے کہ وہ موجودہ اور مستقبل کی امریکی حکومتوں کی رپورٹنگ جاری رکھے گا اور آئینی حقوق محدود کرنے کی کسی بھی کوشش کے خلاف اپنے حقوق کا بھرپور دفاع کرے گا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button