پاکستانی خبریں

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

خلیج اردو
پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا، جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاکستانی دفتر خارجہ کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان اعلیٰ سطح کے سفارتی رابطے علاقائی امن، استحکام اور باہمی تعاون کے لیے اہم ہیں۔

ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن اور سلامتی کسی دوسرے فریق کی جانب سے مسلط نہیں کی جا سکتی۔ دونوں جانب سے خطے میں امن و استحکام کے لیے سفارتی رابطے اور مشاورت جاری رکھنے کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔

دوسری جانب نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور ملائیشین وزیر خارجہ کے درمیان بھی ٹیلی فونک رابطہ ہوا، جس میں باہمی امور اور دوطرفہ تعلقات پر بات چیت کی گئی۔ دونوں وزرائے خارجہ نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے رابطے اور مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button