
خلیج اردو
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے خواتین سے متعلق بیان پر ردعمل دیتے ہوئے سوشل میڈیا پر معنی خیز ٹویٹ کیا ہے۔ مریم نواز نے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی تقریر کا ایک کلپ شیئر کرتے ہوئے اپنی پوسٹ کو ’’دل توڑ دینے والا‘‘ قرار دیا۔
Heartbreaking. 💔
The silent battles a woman, a wife, fights behind closed doors… The strength she must find even when she feels like breaking. Some battles are fought in silence, and some wounds are invisible. 💔— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) October 30, 2026
مریم نواز نے لکھا کہ یہ وہ خاموش لڑائی ہے جو ایک عورت، ایک بیوی بند دروازوں کے پیچھے لڑتی ہے۔ ان کے اس تبصرے کو کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے خواتین سے متعلق بیان کے تناظر میں دیکھا جا رہا ہے۔
کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے اپنی تقریر میں خواتین کی بیماریوں کا مذاق اڑاتے ہوئے کہا تھا کہ جو خواتین کہتی ہیں کہ میرا جسم میری مرضی، وہ بعد میں مولوی صاحب کے پاس آکر کہتی ہیں کہ ہمیں دم کروا دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسی خواتین کو پھر اپنا جسم خود ٹھیک کرنا چاہیے۔
کیپٹن صفدر کے اس بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کی گئی ہے۔ سینیئر صحافی عبدالقیوم نے بھی اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ ایک عورت اور ایک بیوی بند دروازوں کے پیچھے کتنی اَن کہی جنگیں لڑتی ہے۔ اندر سے ریزہ ریزہ ہوتے ہوئے بھی اپنے وجود کے بکھرے ٹکڑے سمیٹتی ہے اور آنسو پلکوں میں چھپا کر مسکراہٹ اوڑھ لیتی ہے۔
وزیر اعلی مریم نواز کی ایکس پوسٹ
دل ٹوٹ سا جاتا ہے یہ سوچ کر… 💔
ایک عورت، ایک بیوی، بند دروازوں کے پیچھے کتنی اَن کہی جنگیں لڑتی ہے۔ اندر سے ریزہ ریزہ ہوتے ہوئے بھی اپنے وجود کے بکھرے ٹکڑے سمیٹتی ہے، آنسو پلکوں میں چھپا کر مسکراہٹ اوڑھ لیتی ہے۔کچھ جنگوں میں کوئی صدا بلند نہیں ہوتی، کچھ زخموں سے لہو نہیں بہتا… بس روح چپکے چپکے زخمی ہوتی رہتی ہے۔ 💔
— Abdul Qayyum Siddiqui (@QayyumReports) October 30, 2026
انہوں نے مزید لکھا کہ کچھ جنگوں میں کوئی صدا بلند نہیں ہوتی اور کچھ زخموں سے لہو نہیں بہتا، بس روح چپکے چپکے زخمی ہوتی رہتی ہے۔







