ٹپس

دبئی میں پاکستانی پاسپورٹ کی تجدید کا طریقہ کار

عام طور پاکستانی پاسپورٹ کی میعاد 5 سال ہوتی ہے۔ لیکن 15 سال سے زائد عمر کے افراد 10 سالہ میعاد والے پاسپورٹ بنوا سکتے ہی

کیا آپ دبئی میں مقیم پاکستانی ہیں اور  پاسپورٹ کی میعاد ختم ہوجانے کی وجہ سے نیا پاسپورٹ بنوانا چاہتے ہیں؟ اگر ہاں تو یہ مضمون آپ کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا۔ اس میں ہم آپ کو بتائیں گے کہ آپ کیسے امارات سے ہی نیا پاکستانی پاسپورٹ حاصل کر سکتے ہیں۔

دبئی سے پاکستانی پاسپورٹ کی تجدید کا روایتی طریقہ کار:
عام طور پاکستانی پاسپورٹ کی میعاد 5 سال ہوتی ہے۔ لیکن 15 سال سے زائد عمر کے افراد 10 سالہ میعاد والے پاسپورٹ بنوا سکتے ہیں۔  امارات میں مقیم ہونے کی صورت میں آپ پاسپورٹ کی میعاد ختم ہونے کے بعد نیا پاسپورٹ دبئی میں قائم پاکستانی قونصل خانے سے یا ابو ظہبی میں واقع  پاکستانی سفارتخانے سے بنوا سکتے ہیں۔ لیکن اس کے لیے آپ کو خود سفارت خانے یا قونصل خانے جانا ہوگا۔

 

بالغوں کو نیا پاسپورٹ بنوانے کے لیے کونسے کاغذات یا دستاویزات چاہیے ہوں گی؟

  • پرانا اصلی پاسپورٹ اور اسکی ایک عدد نقل
  • اصل شناختی کارڈ اور اسکی ایک عدد نقل
  • اصل رہائشی ویزا اور اسکی ایک عدد نقل
  • نو بیاہتا ہونے کی صورت میں میرج سٹریفکیٹ
  • متحدہ عرب امارات کی خاجہ امور کی وزارت کی طرف سے تصدیق شدہ اصلی پولیس رپورٹ اور اسکی ایک عدد نقل

18 سال سے کم عمر کے افراد کے لیے کونسی دستاویزات ضروری ہوں گی؟

  • متحدہ عرب امارات کی خاجہ امور کی وزارت کی طرف سے تصدیق شدہ پیدائش کا سرٹیفکیٹ اور اسکی ایک کاپی
  • فوٹو کاپی کے ساتھ پرانا اصل پاسپورٹ
  • اصل بے فارم (B Form) اور اسکی ایک عدد نقل
  • اصل رہائشی ویزا اور اسکی ایک عدد نقل
  • والدین کا اصل شناختی کارڈ اور اسکی نقل
  • والدین کے اصل پاسپورٹس اور ویزے مع نقول
  • اگر والدین پاکستانی نہیں ہیں تو والدین اور متعلقہ سفارتخانے کی جانب عد اعتراض کا سرٹیفکیٹ (NOC)
  • متحدہ عرب امارات کی خاجہ امور کی وزارت کی طرف سے تصدیق شدہ اصلی پولیس رپورٹ اور اسکی ایک عدد نقل

دہری شہریت کے حامل افراد کے لیے نیا پاسپورٹ بنوانے کے لیے درج ذیل دستاویزات جمع کروانا لازم ہے:

  • اصل پاکستانی پاسپورٹ اور اسکی ایک عدد نقل
  • اصل پاکستانی شناختی کارڈ اور اسکی ایک عدد نقل
  • غیر ملکی اصل پاسپورٹ اوراسکی ایک عدد نقل
  • اصل رہائشی ویزا اور اسکی ایک عدد نقل

یاد رہے کہ دہری شہریت کے حامل افراد کے پاسپورٹ کی تجیدید پاکستان موجود پاکستانی حکام سے اجازت کے بعد جاری ہوگا۔

پاسپورٹ بنوانے کے لیے کتنی فیس ادا کرنی پڑے گی؟ 5 سالہ میعاد کے پاسپورٹ کے لیے درج ذیل فیس ادا کرنی پڑے گی:

  • 36 صفحات والے عام پاسپورٹ کے لیے 151 درہم جبکہ پاسپورٹ جلد بنوانے کی صورت میں 251 درہم ادا کرنے ہوں گے
  • 72 صفحات والے عام پاسپورٹ کے لیے 276 درہم جبکہ جلد یعنی بلا تاخیر بنوانے کی صورت میں 451 درہم
  • 100 صفحات والے عام پاسپورٹ کے لیے 301 درہم جبکہ مقررہ وقت سے پہلے بنوانے کے لیے 601 درہم ادا کرنے ہوں گے۔

10 سالہ میعاد کے پاسپورٹ کے لیے درج ذیل فیس ادا کرنے ہوگی

  • 36 صفحات والے عام پاسپورٹ کے لیے 272 درہم جبکہ پاسپورٹ جلد بنوانے کی صورت میں 452 درہم ادا کرنے ہوں گے
  • 72 صفحات والے عام پاسپورٹ کے لیے 497 درہم جبکہ جلد یعنی بلا تاخیر بنوانے کی صورت میں 812 درہم
  • 100 صفحات والے عام پاسپورٹ کے لیے 542 درہم جبکہ مقررہ وقت سے پہلے بنوانے کے لیے 1082 درہم ادا کرنے ہوں گے

یہ تمام دستاویزات اکٹھی کرنے بعد آپ دبئی میں پاکستانی قونصل خانے دبئی یا ابو طہبی میں واقع  پاکستانی سفارتخانے جا سکتے ہیں۔

دبئی میں قائم پاکستانی قونصل خانے کے پتہ درج ذیل ہیں:

آفس: قونصل جنرل آف پاکستان

پتہ: ام ہریرہ ون، خالد بن والید روڈ بر دبئی، متحدہ عرب امارات

فون: ۤ +971 43973600

ای میل: parepdubai@mofa.gov.pk

ویب سائٹ: www.mofa.gove.pk/dubai/

پاکستانی پاسپورٹ کی تجدید کے لیے آئن لائن کا طریقہ کار

2016 میں پاکستانی حکام نے میعاد ختم ہوچکے پاسپورٹ کی تجدید یا نئے بنوانے کے لیے آن لائن سہولت متعارف کروائی تھی۔ جس کی مدد سے دنیا بھر میں مقیم پاکستانی اپنے پاسپورٹ نئے بنوا سکتے ہیں۔

تاہم اس آن لائن سہولت سے صرف وہ افراد فائدہ اٹھا سکتے ہیں جن کے پاسپورٹس کی میعاد بلکل ختم ہو چکی ہے یا 7 مہینے سے کم رہ گئی ہے۔  پہلی بار پاسپورٹ بنوانے والے اس سہولت سے فائدہ نہیں اٹھا سکتے۔

آئن لائن اپلائی کرنے سے پہلے درج ذیل دستاویزات تیار کر لیں:

  • اپلائی کرنے کے لیے کونسی دستاویزات چاہیے ہوں گی، یہ جاننے کے لیے اوپر دیا گیا پاسپورٹ بنوانے کا روایتی طریقہ کار پڑھیئے۔
  • تمام تصویروں کا سائز 5 ایم بی ہونا چاہئے
  • فنگر پرنٹ فارم آپ کے پاس موجود ہو
  • اور فیس کی ادائیگی کے لیے ڈٰیبٹ یا کریڈٹ کارڈ آپ کے پاس ہونا چاہیے

جب درج بالا دستاویزات تیار ہو جائیں توآن لائن اپلائی کرنے کے لیے درج ذیل طریقہ کار اپنائیں:

1۔ ای سروس پورٹل (eService) پر جائیں

2۔  درخواست شروع کرنے کے لیے Get started  کے بٹن پر کلک کریں

3۔ آپ سے اس پورٹل پر ایک اکاؤنٹ بنانے کا کہا جائے گا۔ اکاؤنٹ رجسٹر کریں

4۔ پاسپورٹ کی تجدید یعنی میعاد ختم ہو چکے پاسپورٹ کی جگہ نیا پاسپورٹ بنوانے کے لیے اپلائی کریں اور ضروری معلومات فراہم کریں

5۔ جس پتے پر آپ پاسپورٹ وصول کرنا چاہتے ہیں وہ فراہم کریں

6۔ پاسپورٹ بنوانے کے لیے درکار فیس ادا کریں۔ جو کے آئن لائن ہی ادا کرنا ہوگی

7۔ اپنی فراہم کردہ معلومات کو ایک دو بار پڑھیں، دسخط کریں اور درخواست جمع کروا دیں

آپ کی درخواست جمع کے ہونے کے بعد اسلام، پاکستان میں آپ کی دستاویزات کی جانچ کی جائے گئی۔ جس کے بعد عام طور دس دنوں میں اور ارجنٹ کی صورت میں چار دن میں پاسپورٹ آپ کے فراہم کردہ پتے پر بھیج دیا جائے گا۔

نوٹ: یہ مضمون محض معلومات کی فراہم کے لیے لکھا گیا ہے۔ مزید معلومات کے لیے پاکستانی قونصل خانے کی ویب سائٹ پر جائیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button