خلیجی خبریں

مکہ میں بارش کے باعث پائپ گرنے سے متعدد گاڑیاں جزوی طور پر تباہ ہوگئی

بارش سے زیر تعمیر عمارت پرسہارے کے لیے لگائے جانے والے پائپ (سقالے) گرنے سے متعدد گاڑیاں تباہ ہو گئیں تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی

خلیج  اردو –  ویب نیوز ’سبق‘ کے  رپورٹ میں بتایاگیا ہے کہ  مکہ کے علاقے الشوقیہ میں ایک معروف سپر مارکیٹ کے سامنے والے حصے کی مرمت و آرائش کے سہارے کے لیے فولڈنگ پائپ لگائے گئے تھے جس پر کھڑے ہو کر کارکن مارکیٹ کے فرنٹ پر ماربل فکس کرتے تھے۔

تاہم تیز ہوا کی وجہ سے  فولڈنگ پائپ اکھڑ گئے اورنیچے کھڑی متعدد گاڑیوں پر گرگئے جس کی وجہ سے گاڑیاں جزوی طور پرتباہ ہو گئیں

ٹریفک پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچنے کے بعد  ان  کو سیل کر کے مقدمہ درج اور تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ پولیس اس بات تفتیش کررہی ہے کہ مارکیٹ کے فرنٹ کی  تزئن  اور آرائش سے قبل احتیاطی تدابیر اختیار کیوں نہیں  کی گئیں تھی

متاثرہ گاڑیوں کے مالکان کہتے ہیں کہ اس کی ذمہ داری مارکیٹ پر عائد ہوتی ہے  کیونکہ ہم مارکیٹ میں خریداری کرنے آئے تھے اب یہ مسئلہ مارکیٹ انتظامیہ کا ہے کہ وہ ہمارا نقصان خود پورا کرتی ہے یا ٹھیکدار پر ڈالتی ہے

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button