خلیجی خبریں

شاہ محمود قریشی کا کشمیر کے معاملے پر سعودی عرب سے متعلق بیان پر اسلامی ممالک میں ہلچل مچ گئی

پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر و قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے سعودی عرب سے متعلق بیان کو غیر ذمہ دارانہ قرار دے دیا

(خلیج اردو) وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا سعودی عرب کے متعلق بیان پر اسلامی ممالک میں ہلچل مچ گئی ہے جب گذشتہ دنوں ایک انٹرویو میں شاہ محمود قریشی نے کہا تھا کہ اگر کشمیر پر او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کا اجلاس نہ بلایا گیا تو پاکستان مظلوم کشمیریوں کی مدد پر آمادہ دوست ممالک کا اجلاس بلانے پر مجبور ہو جائے گا۔

اس بیان پر شہباز شریف نے کہنا ہے کہ پاکستان کے دوست ملک سعودی عرب کے حوالے سے غیر ذمہ دارانہ بیان افسوسناک ہے کیونکہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دوطرفہ اعتماد پر مبنی تاریخی برادرانہ تعلقات قائم ہیں۔

سعودی عرب جوہری دھماکوں سمیت پاکستان کو درپیش مشکل اور آزمائش کے ہر مرحلے پر پاکستان کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور کشمیر کے معاملے پر بھی سعودی عرب پاکستان کے ساتھ کھڑا رہے گا ۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا ہے کہ سعودی عرب سے معذرت کی جائے اور معاملات کو خوش اسلوبی اور احسن انداز سے ڈیل کیا جائے۔

Source: Pakistan Media

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button