عالمی خبریں

کورونا کا مقابلہ کرنے کیلئے درکار فنڈز کی شرح انتہائی کم ہے، عالمی ادارہ صحت

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ تیدروس ایدہانوم نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے درکار فنڈز اور موجودہ فنڈز میں 'عالمی سطح پر وسیع خلا' موجود ہے

خلیج اردو –  خبر ایجنسی ‘رائٹرز’ کے مطابق تیدروس ایدہانوم نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت کے پاس اس حوالے سے صرف ’10 فیصد استعداد ہے

دنیا بھر میں اب تک کورونا وائرس سے 7 لاکھ29 ہزار 883 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ ایک کروڑ 99 لاکھ 20 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں

جینیوا میں بریفنگ کے دوران تیدروس نے کووڈ-19 سے متعلق اقدامات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ آنے والے تین مہینے دنیا بھر میں کورونا وائرس کے اثر کو بڑھانے کی پیش گوئی کر رہے ہیں

عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت درکار اربوں ڈالر کے مقابلے میں سے صرف 10 فیصد کی صلاحیت رکھتا ہے ویکسین کے لیے 100 ارب ڈالر کی ضرورت ہے اور اس سے پتہ چلتا ہے کہ بڑے ہیمانے پر پیسے کی ضرورت ہے۔

تیدروس کا کہنا تھا کہ کورونا سے نمٹنے کے لیے اب تک جی20 ممالک کی جانب سے خرچ کیے گئے10 کھرب ڈالر کے مقابلے میں یہ رقم چھوٹی ہے۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button