خلیج اردو – سبق ویب سائٹ کے مطابق پریذیڈنسی کے سربراہ اعلی ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے منصوبہ بندی اینڈ ڈیولپمنٹ ایجنسی کو آئندہ حج موسم اور عمرہ موسم کے لیے جامع پلان تیار کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ تمام ادارے مل کر جامع سکیمیں تیار کریں گے۔
السدیس نے جنرل پریذیڈنسی کے تمام عہدیداروں سے کہا ہے کہ ’وہ اپنی کارکردگی کو بہتر، موثر اور جدید تر بنائیں- ڈیجیٹل کا بنیادی ڈھانچہ مضبوط کریں۔ افرادی قوت تیار کریں۔ مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے تمام کارکنان کے لیے سپیشل کورس کی تعداد اور معیار کو بڑھائیں
انہوں نے بتایا کہ ’خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان مقدس مساجد کی توسیع اور تجدید کے لیے جملہ وسائل وقف کیے ہوئے ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ حج، عمرہ زائرین کو جدید تر مکمل سہولتیں مہیا ہوں‘۔
مقدس مساجد کی انتطامیہ ان دنوں آئندہ عمرہ موسم، رمضان موسم اور حج موسم کے لیے تمام سکیمیں تیار کرنے میں لگی ہوئی ہے۔
یاد رہے کہ انتظامیہ کی روایت رہی ہے کہ عبادت کا ایک موسم ختم ہوتے ہی اگلے موسم کی تیاریاں شروع کردی جاتی ہیں





