خلیج اردو –پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ کے ضلع خیبر تحصیل باڑہ میں گزشتہ روز شجرکاری مہم کے دوران مشتعل افراد نے محکمہ جنگلات کی جانب سے لگائے گئے پودوں پر یلغار کر کے سیکڑوں پودے اکھاٰڑ دیے تھے
ایف آئی آر کے متن کے مطابق گزشتہ روز محکمہ فارسٹ کے اہلکار ٹائیگر فورس کے ہمراہ منڈی کس کے علاقے میں شجرکاری مہم میں مصروف تھے کہ مقامی شہریوں نے سرکاری عملے کو زدوکوب کیا اور لگائے گئے پودے اکھاڑ دِیے اور ساتھ 500 بیلچے اور دیگر سرکاری اوزار بھی لے گئے۔
پولیس نے ایف آر کی روشنی میں مقدمے میں نامزد ایک شخص کو گرفتار کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے جب کہ دیگر کی گرفتاری کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں






