عالمی خبریں

کروناوائرس سے ہلاکتیں، اٹلی نے چین کو پیچھے چھوڑ دیا

کرونا وائرس سے ہلاکتوں میں اٹلی نے چین کو پیچھے چھوڑ دیا، آج جمعرات کو مزید 427 ہلاکتوں کے ساتھ مرنیوالوں کی مجموعی تعداد 3 ہزار 405 تک پہنچ گئی، چین میں اموات 3 ہزار 245 ہیں۔ دنیا بھر میں اموات کی تعداد 9 ہزار 829 ہوگئیں۔ ایران میں 149، اسپین میں 165 افراد مہلک مرض سے زندگی کی بازی ہار گئے، ايران ميں 1284، اسپين ميں 803، امريکا ميں 161، چین میں 3 ہزار 245 اور برطانیہ میں ہلاکتیں 137 تک پہنچ گئیں

پوری دنيا کرونا وائرس کی لپیٹ میں ہے، تقریباً 170 ممالک مہلک مرض کی زد ميں آچکے ہيں، بین الاقوامی ویب سائٹ ورلڈ میٹرز ڈاٹ انفو کے مطابق آج (جمعرات 19 مارچ 2020ء) کو بھی مزید 886 افراد کی ہلاکت کے بعد مرنیوالوں کی مجموعی تعداد 9 ہزار 829 تک پہنچ گئی۔

اٹلی میں آج بھی مزید 427 افراد ہلاک ہوگئے، دو روز میں 902 اموات کے بعد یورپی ملک مہلک مرض سے مرنیوالوں میں چین سے بھی آگے نکل گیا، جہاں اموات 3 ہزار 405 تک پہنچ گئی جبکہ 5 ہزار 332 نئے کیسز کے ساتھ مجموعی مریضوں کی تعداد 41 ہزار سے تجاوز کر گئی، ڈھائی ہزار متاثرین کی حالت تشویشناک ہے۔

ايران ميں مزيد 149 افراد کرونا وائرس کا شکار بن گئے، جہاں مرنیوالوں کی تعداد 1284 ہوگئی، ایک ہزار سے زائد نئے مریض بھی رپورٹ ہوئے ہیں، 18 ہزار 400 میں سے 6 ہزار کے قریب افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔

مزید جانیے : پاکستان میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 454 ہوگئی
اسپین میں جمعرات کو سب سے زیادہ 165 متاثرہ مریض زندگی کی بازی ہار گئے، ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 803 ہوگئی، 2600 سے زائد نئے مریضوں کے بعد کیسز کی تعداد 17 ہزار 300 سے تجاوز کر گئی، 800 افراد کی حالت اب بھی تشویشناک ہے۔

برطانیہ میں آج بھی کرونا وائرس کے 33 مریض دم توڑ گئے، جس کے بعد ہلاکتیں 137 ہوگئیں، 66 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، مریضوں کی تعداد 2 ہزار 692 ہوگئی، 20 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

نیدر لینڈز میں بھی مزید 18 افراد ہلاک اور 409 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، 45 افراد کی حالت بدستور نازک ہے۔ چين ميں مزید 8 افراد ہلاک ہوگئے، ووہان شہر میں آج کوئی بھی نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا، چین میں مجموعی طور پر 2 ہزار 200 سے زائد مریضوں تشویشناک حالت میں ہیں، ہلاکتیں 3 ہزار 245 ہوگئیں۔

امریکا میں آج بھی 11 افراد کی ہلاکت کے بعد تعداد 161 ہوگئی، مزید 1500 سے زائد افراد کے ٹیسٹ مثبت آگئے، 10 ہزار 800 سے زائد مریضوں میں سے 10 ہزار 500 سے زیادہ مریض اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

جرمنی میں مزید 15، جنوبی کوریا 7، سوئٹزر لینڈ 3، آسٹریا 2، بیلجیئم 7، ڈنمارک 2، جاپان3، برازیل2، لکسمبرگ 2، انڈونیشیا 6، الجیریا 2، ناروے، سویڈن، پرتگال، یونان، روس، ترکی، بھارت، میکسیکو، بلغاریہ، کروشیا، ارجنٹائن اور کوراکاؤ میں ایک ایک مریض دم توڑ گیا۔

دنيا بھر ميں آج 11 ہزار 870 نئے مریضوں کے ساتھ مجموعی طور پر 2 لاکھ 30 ہزار سے زائد افراد کرونا وائرس سے متاثر ہیں، ہلاکتیں 9 ہزار 390 ہوگئیں، 86 ہزار سے زیادہ مریض صحتیاب اور ایک لاکھ 35 ہزار سے زائد زیر علاج ہیں، 6 ہزار 900 سے زائد افراد کی حالت تشویشناک ہ

Source : Samaa Tv
19 March, 2020

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button