متحدہ عرب امارات

ابوظبی اور قطر کی فارمولا ون ریسز فی الحال شیڈول کے مطابق ہوں گی، حتمی فیصلہ ستمبر میں

خلیج اردو
فارمولا ون کے چیف ایگزیکٹو اسٹیفانو ڈومینیکالی نے تصدیق کی ہے کہ قطر اور ابوظبی میں ہونے والی فارمولا ون ریسز فی الحال شیڈول کے مطابق ہوں گی تاہم مشرق وسطیٰ کی صورتحال کے پیش نظر حتمی فیصلہ ستمبر میں کیا جائے گا۔

قطر میں فارمولا ون ریس 29 نومبر جبکہ ابوظبی میں 6 دسمبر کو شیڈول ہے۔ ڈومینیکالی کے مطابق کسی بھی ممکنہ تبدیلی کا فیصلہ ستمبر کے وسط تک کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ فی الحال قطر اور ابوظبی کی ریسز کنفرم ہیں اور دونوں ایونٹس کے ٹکٹس بھی مکمل فروخت ہوچکے ہیں۔

فارمولا ون حکام کے مطابق اگر مشرق وسطیٰ کی صورتحال کے باعث خلیجی ریسز کا انعقاد ممکن نہ ہوا تو سیزن کا اختتام یورپ میں کیا جائے گا۔

ایران جنگ کے باعث سعودی عرب اور بحرین میں اپریل میں شیڈول ریسز منسوخ کی جاچکی ہیں جبکہ بحرین کی ریس اب 4 اکتوبر کو ملائیشیا کے سیپانگ سرکٹ میں کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ڈومینیکالی نے کہا کہ فارمولا ون اگلے سال بھی 24 گراں پری ریسز کا ہدف برقرار رکھے گا جبکہ 2027 کے شیڈول کا اعلان رواں سال کے آخر میں متوقع ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button