خلیج اردو – خیبر پختونخواہ کے ضلع خیبر کے علاقے لنڈی کوتل میں یوم ازادی کی تقریب ایک منفرد انذاز کے ساتھ منائی گئی
جشن ازادی کے اس تقریب کو چار چاند لگانے کے لیے 60 فٹ لمبا ئی اور 15 فٹ چوڑائی والہ خصوصی کیک تیار کیاگیا تھا
اس کیک کو لذیذ اور خوش ذائقہ بنانے کے لیے 12000 انڈے شامل کئے گئے تھے ، کیک کی تیاری پر 5 لاکھ ستر ہزار روپے خرچ ایا تھا
اس کیک کی جسامت 1000 مربع فٹ اور وزن 3000 پاونڈ تھا ، کیک کو سبز ہلالی پرچم کی شکل میں ڈیزائین کیاگیا تھا






