خلیج اردو – وزارت عدل کے ماتحت کام کرنے والی لیبر کورٹس میں اوسطاً یومیہ 174 مقدمات کے فیصلے کیے گئے۔ سب سے زیادہ مقدمات مکہ ریجن میں رہے جن کی تعداد 1126 تھی۔ ریاض میں 969 ، مشرقی ریجن میں 953 ، مدینہ میں 335 ،عیسر ریجن میں 131 مقدمات کا فیصلہ کیا گیا
بعض مقدمات سوشل انشورنس سے متعلق تھے جن پر قانون کے مطابق فیصلہ کیا گیا۔ بعض میں آجیر کی جانب سے کارکن کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا جن پر قانون محنت کے مطابق کارروائی کی گئی
لیبر کورٹ کے ذرائع کا کہنا تھا کہ مملکت کے قانون محنت کے تحت مقدمات کی سماعت کی گئی جس میں کارکنوں کے حقوق اور اجرت کےعلاوہ ورک ایگریمنٹ کی خلاف ورزی کے مقدمات شامل تھے





