
خلیج اردو – نیویارک کے لینوکس ہاسپٹل کے ایمرجنسی روم ڈاکٹر رابرٹ گلیٹر کے مطابق صحت مند افراد کے لیے فیس ماسک کے استعمال سے کسی قسم کا خطرہ نہیں بڑھتا، کاربن ڈائی آکسائیڈ کے مرکبات آسانی سسے ماسکس سے خارج ہوجاتے ہیں اور سانس لینا معمول کے مطابق ہوتا ہے۔
تاہم اگر کسی فرد کو پھیپھڑوں کے امراض یا سانس لینے میں مشکلات کا سامنا ہے، تو انہیں چہرے کو ڈھانپنے سے قبل ڈاکٹر سے مشورہ کرنا چاہیے۔
صحت مند افراد کے لیے فیس ماسکس کا استعمال محدود وقت کے لیے کرنا کسی بھی قسم کے خطرے کا باعث نہیں ہوتا بلکہ یہ کورونا وائرس اور فلو سمیت دیگر بیماریوں سے بچانے میں مدد دیتا ہے