
خلیج اردو – متحدہ عرب امارات میں ایک بار پھر گرم دن ہوگا ، تاہم ، کچھ علاقوں میں بارش کے امکان کے ساتھ ابر آلود موسم کی پیش گوئی کی گئی ہے
متحدہ عرب امارات کے نیشنل سینٹر برائے موسمیات نے روزانہ موسم کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے اندرونی علاقوں میں درجہ حرارت 43 درجہ سنٹی گریڈ سے 46 درجہ سنٹی گریڈ تک پہنچنے کی توقع ہے جبکہ ساحلی اور پہاڑی علاقوں میں درجہ حرارت 24 سے 37 اور 34 سے 38 درجہ سنٹی گریڈ رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے
ملک کے بیشتر علاقوں میں ابر آلود موسم دیکھا جائے گا ، ابوظہبی ، العین اور فوجیرہ کے علاقوں میں ہلکی سے موسلا دھار بارش کا امکان
این سی ایم کے مطابق ، گذشتہ شام کچھ علاقوں میں بھی بارش کی اطلاع ملی۔