خلیجی خبریں

لیبر کورٹس میں روزانہ 174 مقدمات کے فیصلے

ویب نیوز ’سبق‘ نے وزارت عدل کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے حوالے سے کہا ہے کہ گذشتہ ماہ ذوالقعدہ میں لیبرکورٹس میں نمٹائے جانے والے مقدمات میں 42 فیصد ملازمین کی اجرت سے متعلق رہے

خلیج اردو –   وزارت عدل کے ماتحت کام کرنے والی لیبر کورٹس میں اوسطاً یومیہ 174 مقدمات کے فیصلے کیے گئے۔ سب سے زیادہ مقدمات مکہ ریجن میں رہے جن کی تعداد 1126 تھی۔ ریاض میں 969 ، مشرقی ریجن میں 953 ، مدینہ میں 335 ،عیسر ریجن میں 131 مقدمات کا فیصلہ کیا گیا

بعض مقدمات سوشل انشورنس سے متعلق تھے جن پر قانون کے مطابق فیصلہ کیا گیا۔ بعض میں آجیر کی جانب سے کارکن کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا جن پر قانون محنت کے مطابق کارروائی کی گئی

لیبر کورٹ کے ذرائع کا کہنا تھا کہ مملکت کے قانون محنت کے تحت مقدمات کی سماعت کی گئی جس میں کارکنوں کے حقوق اور اجرت کےعلاوہ ورک ایگریمنٹ کی خلاف ورزی کے مقدمات شامل تھے

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button