خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

فجیرہ میں دوست کے اوپر گاڑی چلانے کے الزام میں خلیجی باشندے پر تین سال قید کر سزا

مذاق میں دوست کو ہراساں کرنا خلیجی باشندے کو مہنگا پڑھ گیا

(خلیج اردو )فجیرہ میں دوست پر گاڑی چلانے کے الزام میں تین سال قید کر سزا سنا دی گئی ۔مذاق میں دوست کو ہراساں کرنا خلیجی باشندے کو مہنگا پڑھ گیا اور عدالت نے اسکو تین سالوں کے لئے جیل بھیجنے کا فیصلہ سنا دیا ۔

فجیرہ میں دوست کے ساتھ مذاق میں خلیجی باشندے نے تیز رفتاری سے گاڑی اس کے طرف روانہ کی ۔ راستے میں گاڑی بے قابو ہوگئی اور دوست کو کچلتے ہوئے آگے نکل گئی ۔ عدالت نے پہلے 1100 درہم جرمانہ کیا مگر زخمی ہوئے امارتی باشندے نے فیصلہ چیلنج کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ اس کو سنجیدہ نوعیت کی چوٹ آئی ہے جو مستعقل معذوری کا سبب بھی بن سکتی ہے ۔ عدالت فیصلہ تبدیل کرتے ہوئے تین سال جیل کا فرد جرم عائد کردیا ۔

زخمی ہوئے شخص نے عدالت میں کہا کہ وہ اپنی گاڑی کی طرف جارہا تھا کہ سامنے سے اسکے دوست نے گاڑی دوڑائی ۔ اس سے پہلے کہ وہ گاڑی میں سوار ہوتا گاڑی اس کے اوپر گزر گئی ۔

ملزم نے موقف اختیار کیا کہ میرا مقصد اس کو نقصان پہنچانا نہیں تھا بلکہ میں تو مذاق کررہا تھا ۔ جبکہ یہ حادثہ پیش آیا ۔ اس نے کہا ہمارے درمیان کچھ غلط فہمیاں تھی جس کو میں ختم کرنا چاہتا تھا کہ یہ حادثہ پیش آیا ۔

Source:Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button