
(خلیج اردو ) شیخ محمد بن راشد المکتوم نے کرونا وائرس کنٹرول سینٹر کا دورہ کیا ۔ دبئی کے حکمران نے کویڈ 19 کمانڈ اینڈ کنٹرول ٹیم کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ کویڈ 19 کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے عملے نے دن رات کام کیا تاکہ کویڈ 19 کو مزید پھیلنے سے روکا جائے۔
شیخ محمد بن راشد المکتوم نے تمام عملے کا شکریہ بھی ادا کیا اور ان کی کاکردگی پر کو خراج تحسین پیش کیا۔
شیخ محمد بن راشد المکتوم نے کہا کہ جس طرح کویڈ 19 کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر نے کام کیا وہ تمام دنیا کے لئے مثال ہے ۔ شیخ محمد بن راشد المکتوم نے ہیلتھ کیئر ورکرز کی کارکردگی کو بھی سراہا اور کہا کہ آپ لوگوں کا کام ہمارے لئے باعث فخر ہے ۔
کویڈ 19 کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے ہیڈ ڈاکٹر احمد شریف کے مطابق یہ سینٹر وبائی صورتحال میں قائم کیا گیا جس نے کارکردگی دیکھا کر کویڈ 19 پر قابو پانے میں موثر کردار ادا کیا ۔
Source: Khaleej Times