ٹپس / سٹوری

دنیا کے دس گرم ترین علاقوں کے بارے میں جانیے

متحدہ عرب امارات میں 2002 میں درجہ حرارت 52 اشاریہ 1 ڈگری تک پہنچ گیا تھا

 

خلیج اردو آن لائن:

آج میں ہم آپ کو بتائیں گے دنیا کے دس ایسے گرم ترین علاقوں کے بارے میں جہاں درجہ حرارات بعض اوقات 50 ڈگری سے بھی اوپر چلا جاتا ہے۔

سب سے پہلے بات کرتے ہیں امریکی ریاست کیلیفورنیا کے علاقے ڈیتھ ویلی یعنی موت کی وادی کی، جہاں گزشتہ ہفتے 54 اشاریہ 4 ڈگری سنٹرگریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ جو کہ دنیا میں ریکارڈ کیے گئے بلند ترین درجہ حرارت سے بھی زیادہ ہے۔

اگر یہ درجہ حرارت تصدیق شدہ ہے تو پھر یہ اس علاقے میں 1913 کے بعد ریکارڈ کیا گیا بلند ترین درجہ حرارت ہے۔  1913 میں فرنس کریک کے علاقے میں 56 اشاریہ 7 ڈگری ریکارڈ کیا گیا تھا۔

تاہم حالیہ بلند ترین درجہ حرارت کے درست ہونے کے حوالے سے بحث جاری ہے۔ اور موسمیاتی تاریخ دان اس درجہ حرارت کے درست ہونے پر سوال اٹھا رہے ہیں۔

بہرحال یہ درجہ حرارت درست معلوم ہوتا ہے۔ فرنیس کریک موسمیاتی اسٹیشن کے آلات کو لاس ویگاس میں نیشنل ویدر سروس کے ذریعہ باقاعدگی سے دیکھ بھال کی جاتی ہے اور ابتدائی رپورٹ سے معلوم ہوتا ہے کہ درجہ حرارت کے ریکارڈ کیے جانے کے وقت یہ آلہ درست کام کر رہا تھا۔

مزید برآں علم موسمیات کے عالمی ادارے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وہ  اس درجہ حرارت کی تصدیق کریں گے۔

خیال رہے کہ کیلیفورنیا میں گرمیوں میں اوسط درجہ حرارت 47 ڈگری سنٹی گریڈ ہوتا ہے۔ اور یہ علاقے اس سال گرمی کی شدید لہر سے نبرد آزما ہے۔ جس کے باعث درجہ حرارت میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے۔

اس کے علاوہ متحدہ عرب امارات میں 2002 میں درجہ حرارت 52 اشاریہ 1 ڈگری تک پہنچ گیا تھا۔ گو کہ یہ بہت زیادہ درجہ حرارت ہےلیکن اس سے متحدہ عرب امارات کو دنیا کے گرم ترین علاقوں میں شامل نہیں کیا جا سکتا۔

سب سے زیادہ درجہ حرارت کا ریکارڈ قائم کرنے والے علاقوں کی فہرست درج ذیل ہے۔

1۔ ڈیتھ ویلی میں گزشتہ ہفتے درجہ حرارات 54 اشاریہ 4 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

2۔ تیونس کے کیبیلی نامی علاقے میں 1931 میں سب زیادہ درجہ حرارت 55 ڈگری ریکارڈ کیا گیا تھا۔

3۔ میتربہ، کویت میں 2016 میں 54 ڈگری ریکارڈ کیا گیا تھا۔

4۔ پاکستان کے شہر تربت میں 2017 میں 53 اشاریہ 7 ڈگری ریکارڈ کیا گیا تھا۔

5۔ ایتھوپیا کا علاقہ ڈالول کا اوسط درجہ حرارت دنیا کے بلند ترین درجہ حرارت میں شامل ہوتا ہے۔

6۔ لیبیا کا شہر عزیزیہ کا درجہ حرارت مسلسل 48 ڈگری سنٹی گریڈ سے زیادہ رہتا ہے۔

7۔ سوڈان کی وادی حالفہ میں جون گرم ترین دن ہوتا ہے۔

8۔ ایران کا دشت لوت نامی علاقہ ایک غیر آباد علاقہ ہے لیکن دنیا میں گرم ترین علاقوں میں شمار ہوتا ہے۔

9۔ ایران ہی کا بندر محشر، خوزستان کا علاقے کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے اس میں دنیا کا دوسرا بلند ترین درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا تھا۔

10۔ لیبیا کے غدیمس کے علاقے میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 55 ڈگری ریکارڈ کیا گیا تھا، تاہم یہ ریکارڈ تصدیق شدہ نہیں ہے۔

Source: The National

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button