
دبئی: (خلیج اردو) چیئرمین جنرل اتھارٹیز برائے مذہبی امور و اوقاف ڈاکٹر محمد متار سالم الکعبی نے اتوار کو ایک ورچوول سیمنار سے خطاب میں کہا کہ متحدہ عرب امارات نے گفتار کے بجائے کردار کا غازی بننے کا عملی مظاہرہ کیا ہے اور دنیا میں امن او محبت کیلئے جو دعوی کیے تھے انہیں عمل جامہ پہنایا ہے۔
خلیج ٹائمز کی خبر کے مطابق ڈاکٹر الکعبی نے کہا کہ متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کے ساتھ امن معاہدہ کیا اور بدلے میں اسرائیل نے فلسطین کے علاقوں میں صف بندی ختم کی اور عالمی قوانین کے مطابق دو ریاستوں کی پالیسی کیلئے اقدامات شروع کیں۔اسرائیل نے مسلمانوں کو مسجد اقصیٰ میں عبادت کی اجازت بھی دی۔ اسرائیل کے ساتھ یہ سمجھوتہ دور اندیشی اور امن کو موقع دینے کی بہترین کاوش ہے۔
آسٹریلیا کے درالافتا کی جانب سے والڈ مسلم کمیونٹیز کونسل کے تعاون سے منعقسہ سیمینار سے خطاب میں ڈاکٹر الکعبی نے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ تاریخی معاہدہ خطے میں امن کو فروغ دے گا ۔
مذکورہ سیمنارکا عنوان محمد ﷺ کی ہجرت تھا ۔ جس میں 20 مالک سے 200 اسکالرز نے شرکت کی۔ سیمنار کے حوالے سے ڈاکٹر محمد متار سالم الکعبی کا کہنا تھا کہ محمد ﷺ کی ہجرت مبارک محبت اور امن کا پیغام ہے۔