متحدہ عرب اماراتمتحدہ عرب امارات کرونا اپڈیٹ

متحدہ عرب امارات میں کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے نئی پابندیاں لگائی جا سکتی ہیں، این سی ای ایم اے

ہم پابندیاں یو اے ای کی کمیونٹی کو حفاظت کے لیےلگاتے ہیں نہ کہ آزادیاں صلب کرنے کے لیے، الشمسی

 

خلیج اردو آن لائن: این سی ای ایم اے کی جانب سے کیے گئے کچھ ٹوئٹس میں کہا گیا ہے متحدہ عرب امارات کی طرف سے کورونا پھیلاؤ کو رکونے کی تدابیر مثالی تھیں۔

این سی ای ایم اے کے ڈائڑیکٹر جنرل عبید الحسن الشمسی کا کہنا تھا کہ ” کسی بھی ایمرجنسے سے نمٹنے کے لیے ہماری تیاریاں جنوری کے آغاز سے بڑھ گئی ہیں”۔ اتوار کے روز انکا کہنا تھا کہ کورونا وباء کے پھیلاؤ کے علاقوں میں انسداد کورونا  پروگرام کو دوبارہ سے لاگو کیا جا سکتا ہے۔

ڈائریکٹر جنرل کا مزید کہنا تھا کہ ” ہم پابندیاں یو اے ای کی کمیونٹی کو حفاظت کے لیےلگاتے ہیں نہ کہ آزادیاں صلب کرنے کے لیے”۔  یو اے ای کے کورونا وباء پر کنٹرول کے طریقہ کار سے متعلق بات کرتے ہوئے انکا کہنا تھاکہ ” یو اے ای کا بحران سے نمٹنے کا طریقہ کار ایک عالمی طریقہ کار ہے اور اسکی تعلیم دی جانی چاہیے”۔

اس حوالے سے الشمسی کا کہنا تھا کہ” این سی ای ایم اے کا صرف رد عمل دینے کا نہیں ہے بلکہ پہلے سے ہی تیار رہنے کا ہے۔ یہ بحران حوصلہ افزائی کا باعث ہے اور ہم جذبے کے ساتھ ناممکن کو ممکن بنائیں گے”۔  انکا مزید کہنا تھا کہ ” ہماری کمیونٹی کی حفاظت کے لیے ہم سب ایک ہیں، ہدایات پر عمل کریں، ہم آپ کی حفاظت کو یقینی بنائیں گے”۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button