کابل(خلیج اردو) جمعرات کو طالبان عسکریت پسندوں نے افغان فورسز کے ساتھ فائرنگ میں 4 شہریوں کو ہلاک کیا ہے ۔ واقعہ اس وقت پیش آیا سیلاب سے متائثرہ صوبے میں ریسکیو آپریشن جاری تھا۔ مذکروہ علاقے میں 150 سے زائد افراد سیلاب کے باعث ہلاک ہوئے ہیں۔
افغان حکام کے مطابق سیلاب سے متائثرہ صوبہ بگرام میں امدادی کارروائیاں اب بھی جاری ہیں۔ مذکورہ صوبہ میں امریکہ فوجی کا سب سے بڑا بیس موجود ہے۔
اس حوالے طالبان ترجمان سے موقف لینے کیلئے رابطہ کیا گیا تو وہ دستیاب نہیں تھے۔
فائرنگ کا یہ وقعہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے کہ رواں ہفتے دونوں فریقین کے درمیان امن مذاکرات شروع ہونے کی توقع ہے۔
Source Hindustan Times





