عالمی خبریں

پورن فلموں کے اداکار کے خلاف جنسی زیادتی کے 20 نئے مقدمات درج

جیریمی نے لاس اینجلس کی اعلیٰ عدالت کے سامنے ان الزامات کو ماننے سے انکار کیا ہے

 

خلیج اردو آن لائن:

پورن فلموں کے سٹار رون جیریمی پر پیر کے روز 12 خواتین اور ایک نو عمر لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی یا جنسی تشدد کے الزام میں 20 مقدمات درج کروادیے گئے۔

67 سالہ اداکار پر پہلے سے ہی 3 خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی اور ایک پر جنسی تشدد کا الزام عائد ہے۔ اور نئے الزامات پہلے سے موجود الزامات کے دو مہینے بعد عائد کیے گئے ہیں۔

تاہم جیریمی نے لاس اینجلس کی اعلیٰ عدالت کے سامنے ان الزامات کو ماننے سے انکار کیا ہے۔ اور وہ اس سے پہلے لگائے گئے الزامات سے بھی انکار کر چکے ہیں۔

اداکار کو جیل میں رکھا گیا، اور اس پر لگائے گئے الزامات میں کہا گیا ہے کہ اداکار کی طرف سے جنسی زیادتی کے واقعات 2004 سے لے کر اس سال جنوری کے دوران پیش آئے۔

مزید برآں، پورن اداکار پر لگائے الزمات میں 5 زنا بلجبرجبکہ 6 الزمات جنسی دھوکہ دہی کے ہیں۔ اور ان الزامات میں ایک الزام یہ بھی کہ اداکار نے ایک 15 سالہ لڑکی کو 2004 میں ایک پارٹی کے دوران جنسی تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

پراسیکیوٹر کے مطابق مبینہ طور پر جنسی زیادتی کے چھ واقعات مغربی ہالی ووڈ کے ایک بار میں پیش آئے، جہاں جیریمی باقاعدگی سے آتے تھے۔

تاہم گزشتہ الزامات کےبعد جیریمی کے وکیل گولڈفارب کا کہنا تھا کہ جیریمی”مکمل طور پر بے قصور ہے”۔

جیریمی کے خلاف ابتدائی الزامات سامنے آنے کے بعد لاس اینجلس کاونٹی کے شیرف ڈیپارٹمںٹ کے تحقیق کاروں کی جانب سے زیادہ سے زیادہ ممکنہ متاثرین کو سامنے آنے کی اپیل کی تھی۔ پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ اس کے بعد انہیں درجنوں کالیں موصول ہوئیں۔

واضح رہے کہ ان الزامات کی بنیاد پر اجتماعی طور پر 250 سال قید کی سزا ہو سکتی ہے۔

جیریمی 1970 سے پورن فلم انڈسٹری میں ہیں اور ایک جانے مانے اداکار کے طور پر جانے جاتے ہیں۔  ڈسٹرکٹ اٹارنی کی جانب سے می ٹو مہم شروع  ہونے کے بعد بنائی گئی ٹاسک فورس نے جیریمی کی تفشیش کی اور الزامات عائد کیے ہیں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button