خلیجی خبریں

سعودی عرب کے شہر مکہ میں اسکول میں پانچ کرونا وائرس کیسز سامنے آگئے

سعودی عرب میں اسکول ہفتہ پہلے ہی کھول دیئے گئے ہیں جو مارچ میں بند کردیئے گئے تھے

(خلیج اردو ) سعودی عرب کے شہر مکہ میں اسکول میں پانچ کرونا کیسز سامنے آگئے ہیں ۔سعودی عرب میں اسکول ہفتہ پہلے ہی کھولے گئے ہیں جو مارچ میں بند کردیئے گئے تھے ۔

جن پانچ افراد میں کرونا کیسز مثبت آئے آئیں ان میں اسکول پرنسپل، ڈپٹی پرنسپل، لیب ٹیچر،ایک طالب علم اور اسکول ایک اہلکار شامل ہیں ۔

تفصلات کے مطابق اسکول کے ڈپٹی پرنسپل کو کرونا وائرس کی کیفیت کا احساس ہوا پھر دیگر افراد میں بھی نشانیاں ظاہر ہونے لگی ۔

مکہ میں پہلے ہی ایک پرائمری اسکول کو کرونا وائرس کیس سامنے آنے ہر بند کردیا گیا ہے ۔

سعودی میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں کرونا وائرس کے 3 لاکھ پندرہ ہزار 772 کیسز موجود ہیں جبکہ 3 ہزار 897 اموات واقع ہوچکی ہیں ۔

Source :Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button