متحدہ عرب امارات

عجمان نے 12ہزار سیکورٹی کیمرے نصب کر دیئے

آپ کی حفاظت کیلئے کے عنوان سے منصوبے کے تحت پولیس نے اب تک 3000 اماراتوں پر یہ کیمرے لگائے

عجمان(خلیج اردو): عجمان پولیس نے ٹو پروٹیکٹ یو منصوبے کے تحت 3000 عمارتوں پر 12000 سرویلنس کیمرے نصب کیے ہیں۔ اقدام کا مقصد عوام کی تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔

عجمان پولیس میں کریمینل انوسٹیشین ڈپارٹمنٹ سی آئی ڈی کے ڈپٹی ڈائریکٹر لیفٹنٹ کرنل محمد بن یافر آل غافل کے مطابق 2017 میں منصوبے کی شروعات ہوئی ۔ منصوبے کے تحت ہوٹلوں ، ریسٹورنٹس ، رہائشی عمارتوں ، دکانوں اور دیگر منزلوں پر خفیہ کیمرے نصب کیے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اس منصوبے کے خاطر خواہ نتائج سامنے آئے ہیں اور چوری ، ڈکیتی اور دیگر جرائم میں کافی کمی آئی ہے۔

آل غافل نے بتایا کہ منصوبے کی منظوری 2016 میں ایگزیکٹیو کونسل نے دی۔ عجمان پولیس نے اہم عمارتوں اور دیگر مقامات کے اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لے کر منصوبے پر کام شروع کیا اور اس حوالے سے باقاعدہ نگرانی کی کہ متعلقہ اہلیت کے حامل کمپنیاں ہی یہ کام سرانجام دیں۔

انہوں نے بتایا کہ پولیس نے کیمروں کی تنصیب کے عمل کی نگرانی بھی کی۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button