(خلیج اردو ) دبئی میں 2 ہزار درہم چوری ہونے پر مصری نژاد شخص نے کپڑے اتار دیئے اور سڑک پر ننگا چیختا رہا ۔ پولیس موقع پر پہنچ گئی تو پولیس کے قابو کرنے پر مصری شخص نے پولیس پر حملہ کردیا اور پولیس اہلکار کو زخمی کردیا ۔
پولیس نے مصری شخص کو قابو کرنے کے لئے اسکے ہاتھ پاوں باندھ دیئے بعد میں اس کے ہم وطن افراد نے اسکو کپڑے پہنائے اور پولیس اس کو مرکبات پولیس سٹیشن لے گئے ۔
پولیس نے بتایا کہ مصری شخص شراب کے نشے میں تھا اور پولیس اہلکار پر حملہ بھی کیا جس سے اسکے پاوں میں 5 فیصد مستعقل معذوری کے آثار پیدا ہوگئے ۔
عدالت نے مصری شخص خو توہین مذہب، غیر قانونی شراب نوشی ،غیر اخلاقی حرکات کرنے اور پولیس ہر محکمہ کرنے کے دفعات لگا دیئے ۔
Source : Gulf News







