
یروشلم(خلیج اردو): غزہ میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے بعد اسرائیل اور عسکریت پسند تنظیم حماس کے درمیان وقتی جنگ بندی پر اتفاق ہوا ہے جس کے بعد اسرائیل نے تیل کی سپلائی بحال کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
معاہدے میں غزہ کیلئے قطر کی جانب سے نقد امداد اور غزہ پاور اسٹیشن کیلئے اسرائیل کی جانب سے تیل سپلائی کی یقین دہانی نے اہم کردار ادا کیا۔
گزشتہ چند ہفتوں سے حماس کی جانب سے شمالی اسرائیل کے سویلین آبادی پر راکٹ اور آتش گیر الات سے حملوں میں شدت آئی تھی جس کے جواب میں اسرائیلی فوج نے ایئر سٹرئیک کیے جس سے حماس کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔
دونوں فریقین نے ایک مہینہ کیلئے امن قائم رکھنے پر آمدگی ظاہر کی ہے۔
Source: The New York Times







