خلیج اردو آن لائن:
بالی ووڈ کے مشہور اداکار اکشے کمار نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں اداکار کو ہاتھی کے پا خانے سے بنی چائے پیتے دیکھایا گیا۔ دراصل یہ ویڈٰیوں ڈسکوری چینل چلاے جانے والے ایڈوینچر شو The Wild with Bear Gryllsکا ٹریلر ہے جس میں اکشے کمار نے شرکت کی ہے۔
اس شو میں بیئر گریلز نے اکشے کو ہاتھی کے پاخانے سے بنی چائے پینے کا چیلنج دیا تھا۔
اس حوالے سے اکشے کمار نے لکھا کہ "میں نے اس سے پہلے مشکل چیلنجز دیکھ رکھے تھے لیکن بیئر گریلز نے مجھے ہاتھی کےپا خانے کی چائے (پلا) کر حیران کر دیا”۔
اس شو کی یہ قسط بندی پور ٹائیگر ریزرو میں فلمائی گئی ہے۔ جس میں اکشے کمار شو کے میزبان اور سابق برطانوی فوجی بیئر گریلز کے ساتھ مل کر فوجی مشقیں کرتے ہوئے نظر آئیں گے۔
اس حوالے سے اکشے کمار کا کہنا تھا کہ وہ بیئر گریلز کو شروع سے ہی پسند کرتے ہیں اور اب انکے ساتھ کام کر کے انہیں بہت اچھا لگا ہے اور یہ ایک اچھا تجربہ تھا۔
https://www.instagram.com/p/CEir_CenM4h/?utm_source=ig_web_copy_link
یہ شو 11 ستمبر کو ڈسکوری پلس ایپ پر ریلیز کیا جائے گا اورڈسکوری چینل پر 14 ستمبر کو چلایا جائے گا۔
Source: Khaleej Times,City Times







