عالمی خبریں

چین اور بھارت تنازعات کے خاتمے پر رضامندی ، سرحدوں پر کشیدگی میں کمی کا فیصلہ

خلیج اردو
11 ستمبر 2020
ماسکو : چین اور بھارت نے تنازعات میں کمی پر رضامندی کا اظہار کرتے ہوئے سرحدات پر فوجی دستوں میں کمی کا فیصلہ کیا ہے۔

ماسکو میں چین ، بھارت اور روس کے درمیان وزارئے خارجہ کی سطح پر ہوئے مذاکرات میں دونوں ممالک نے کشیدگی میں کمی کا اعلان کیا ہے۔

مذاکرات کے مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک خطے میں امن کی بحالی کیلئے ہمالیہ بارڈر پر کشیدہ حالات میں بہتر لائیں گے۔

چینی وزیر خارجہ وانگ یی اور بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شکنر کے درمیان ماسکو میں ہونے والی ملاقات میں 5 نکات پر رضامندی کا اظہار کیا گیا۔ ان نکات میں دونوں اطراف سے بارڈر پر موجود فوجی دستوں میں کمی اور کشیدہ حالات کو واپس معمول پر لانابھی شامل ہے۔

دونوں ممالک نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ سرحدی کشدیگی کسی کے بھی مفاد میں نہیں اسی لیے دونوں اطراف کے عسکری حکام کو بات چیت کے ذرئعے تناؤ کم کرنا چاہیئے۔ جس کیلئے دستوں کے بیچ روایتی فاصلہ برقرار رکھنا اور تنازعات میں کمی کی ضرورت ہے۔

اس موقع پر جے شنکر نے اپنے چینی ہم منصب سے کہا کہ دونوں ممالک کی افواج کو ٹکراؤ کے حدود سے پھیچے ہٹنے کا فوری حکم جاری ہونا چاہیئے کیونکہ کچھ میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں ملکوں کی افواج میں چند سو فٹ کا فاصلے ہے جو روایتی فاصلے سے بہت کم ہے۔

مسٹر وانگ نے کہا کہ دونوں اطراف سے فائرنگ کی بندش اور دیگر خلاف ورزیاں اور نامناسب جملہ بازی کا فوری طور پر خاتمہ ضروری ہے۔

یاد رہے کہ جون کے مہینے سے دونوں ممالک میں سرحدی کشیدگی میں اضافہ ہوا جس کے بعد ایک جھڑپ میں 20 بھارتی فوجیوں کی ہلاکت ہوئی تھی جبکہ معتدد فوجی زخمی ہوئے تھے جبکہ بعض لاپتہ ہونے کے بعد دوبارہ رہا کیے گئے تھے۔

Source : Reuters

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button