خلیج اردو
15 ستمبر 2020
اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس کی وجہ سے مارچ میں بند کیے گئے تعلیمی ادارے سخت حفاظتی اقدامات کے ساتھ کھول دیئے گئےہیں۔ وفاقی وزارت تعلیم کی جانب سے جاری ہدایت نامہ کے مطابق تعلیمی ادارے مرحلہ وار کھولے جائیں گے۔
آج سے یونیورسٹیز، کالیجیز اور ہائی اسکولوں میں تدریسی عمل کا آغاز ہو گیاہے۔ دوسرے مرحملے میں مڈل اور تیسرے مرحلے میں پرائمری اسکول 30 اکتوبر تک کھولے جائیں گے۔

وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ اسکول وکالجزکھل گئے اب یہ اساتذہ ، والدین ، طلباء اورانتظامیہ کی اجتماعی زمہ ڈاری ہے کہ کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کریں۔
وزیرتعلیم شفقت محمود ںے اسلام آباد کے پوشسیکٹر جی سکس فورمیں سرکاری اسکول کا دورہ کیا اور وہاں تدریسی نظام کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگومیں وفاقی وزیر نے کہا کہ قوم نے کورونا وبا کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔ حکومتی اقدامات مثالی رہے۔ ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل اسٹاف نے بہترین خدمات پیش کیں ۔ یہ کہنا مناسب ہوگا کہ باحثیت مجموعی قوم نے کورونا کے اثرات سے پاکستان کو محفوظ رکھا۔
شفقت محمود نے کہا کہ اب اصل امتحان شروع ہو گیا ہے۔ تعلیمی نظام کے تسلسل کیلئے ہمیں ملکر کورونا سے اپنے بچوں کو محفوظ رکھنا ہے۔ طلباء، اساتزہ ، والدین اور انتظامیہ ملکر کورونا ایس اوپیز پر عمل داری کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے خبردارکیا کہ ایس اوپیزپرعملدرآمد کریں کوتاہی پروارننگ اورپھراسکول بند بھی کیا جاسکتا ہے۔
مسٹر شفقت کا مزید کہنا تھا کہ طلباء کیلئے بسیں احتیاطی تدابیر کے تحت چلائی جائینگی ۔ اس دوران مذکورہ اسکول میں تمام اسٹاف اور طلباء نے ماسک پہنے رکھے تھے اور کورونا ایس او پیز کا خاص خیال رکھا گیا تھا۔






