خلیج اردو
15 ستمبر 2020
ابوظبہی: متحدہ عرب امارات میں گرمی کے موسم میں مضراثرات سے بچاؤ کیلئے دی جانے والی رعایت ختم کر دی گئی ہے۔
تیز دھوپ کے نقصانات سے ورکرز کو بچانے کیلئے حکومت نے 15 جون کو دوپہر کے وقت ساڑھے بارہ بجے سے 3 بجے کے درمیان کام پر پابندی لگائی تھی۔
حکومت نے 15 ستمبر سے اس پابندی کا خاتمہ کیا ہے۔ آج سے یہ قلیل دورانیہ کی چھٹی اب ختم کر دی گئی ہے اور اس دورانیہ میں کمپنیوں کو ورکرز سے کام کرانے کی اجازت ہوگی۔
اس رعایت کا مقصد ہیٹ ویو ، ہیٹ اسٹروک اور حبس سے ورکروں کو بچانا تھا۔
وزارت انسانی وسائل اور ایمریٹائزیشن کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کمپنیوں کیلئے ضروری ہے کہ وہ اپنے ورکرز کیلئے ٹھنڈا پانی کا بندوبست کریں اور ان کیلئے نکمیات کی کمی پورا کرنے والی اشیاء جیسے لیموں ، نمک وغیرہ بھی فراہم کیا کریں۔
اس پابندی سے ماورا قرار دیئے گئے کمپنیوں کے علاوہ تمام کمپنیوں کو خلاف ورزی کرنے پر ایک مزدور کے حساب سے 50 ہزار درہم تک جرمانے کی سزا سنائی گئی تھی۔
Source : Khaleej Times







