پاکستانی خبریں

افسوسناک خبر ، پاکستان ایئرفورس کا طیارہ گرکر تباہ

خلیج اردو
15 ستمبر 2020
اٹک: پاکستان ایئرفورس کا طیارہ گرکر تباہ ہو گیا۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق حادثے کی تحقیقات کی جاری ہے۔

ترجمان ایئر فورس کی جانب سے میڈیا کو جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان ایئرفورس کا طیارہ تربیتی مشق کے دوران پنجاب کے ضلع اٹک کے قریب پنڈی گھیپ میں گرکر تباہ ہو گیا ہے۔ پائیلٹ نے کامیابی سے خود کو بچایا ہے۔

ترجمان کے مطابق حادثے کی تحقیقات کیلئے انکوائری کی منظوری دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق تباہ ہونے والا طیارہ جے ایف17 تھنڈر ہے جو پاکستان نے مقامی طور پر بنایا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button