
خلیج اردو
15 ستمبر 2020
دبئی: کورونا وائرس ایک ایسی وباء ہے جو ایک شخص کے دوسرے کے ساتھ قریب رہنا یا ملنے ملانے سے منتقل ہوتی ہے اس کیلئے ضروری ہے کہ معمولات زندگی میں احتیاط کے طور پر ایک دوسرے سے سماجی فاصلے رکھا جائے تاکہ کورونا وائرس کی منتقلی کا امکان کم سے کم ہو۔
اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے متحدہ عرب امارات نے ملک بھر میں سماجی فاصلہ رکھنے اور زیادہ بھیڑ چال سے منع کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔
کورونا کے دیگر ایس او پیز پر عمل درآمد کرانا لازمی ہے اور اس حوالے سے حکام کافی چوکنا ہیں اور کسی بھی جگہ حفاطتی تدابیر نے اپنانے والوں کے خلاف سخت کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
اس سلسےمیں خلاف ورزی کرنے والوں کو جرمانہ کیا جاتا ہے اور کہیں پر انتباہ دی جارہی ہے۔ سینکڑوں کی تعداد میں افراد اور کاروباری مراکز کے خلاف کارروائی کی جا چکی ہے۔ کئی دکانیں اور مارکیٹس اور اسٹور بند کر دیئے گئے ہیں۔
دبئی میں 5 ریٹیل اسٹورز اور ایک سویمنگ پول کو کو کورونا کے ضوابط پر عمل داری کے نہ کرنے پر بند کر دیا گیا۔
حال ہی میں شادی کی تقریب میں حافظتی اقدامات کا خیال نہ رکھنے پر دلہا اس کےوالد اور دہلن کے والد کو استغاثہ عامہ کے حوالے کیا گیا۔ راس الخیمہ میں ایک شادی ہال کو بند کر دیا گیا جہاں ایک شادی کی تقریب ہورہی تھی۔
دبئی پولیس کے برگیڈیئر جمال آل جلاف نے پیر کو ایک بیان میں تاکید کی کہ کورونا ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔ تمام سیاختی ادارے اور کمپنیاں ، مقامی کاروباری مراکز اور تمام برادری اور مکتب فکر سے تعلق رکھنے والے کورونا کے خلاف جنگ میں اپنا کردار ادا کریں۔ اس سلسلے میں سماجی فاصلہ رکھیں، ماسک پہنیں ، پبلک مقامات پر زیادہ ہجوم اکھٹا نہ ہو تاکہ کورونا کے پھیلاؤ کے خدشے کو کم کیا جا سکے۔
راس الخیمہ پولیس نے انتباہ جاری کیا ہے کہ کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے والوں کے ساتھ سخت سے نمٹا جائے گا۔
Source: Khaleej Times




