۔خلیج اردو
26 ستمبر 2020
شارجہ: شارجہ میں ایک شخص کے ساتھ موبائل کے زریعے بڑا فراڈ ہو گیا ہے جس میں شہری کے 96 ہزار درہم 9 رکنی گروہ نے لوٹ لیے ہیں۔
شارجہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گینگ کے سبہی افراد کو گرفتار کیا ہے جن کے قبضے سے کیس رقم ، موبائل فونز اور مختلف سم کارڈ برآمد ہوئے ہیں۔
مرکزی ریجن کیلئے پولیس کے ڈپٹی ڈائریکٹر کرنل حماد آل رائمی کے مطابق گینگ نے متائثرہ شخص کو کال کرکے کہا کہ آپ اپنے بنک اکاؤنٹ کی معلومات اپڈیٹ کریں بصورت دیگر آُپکا اکاؤنٹ منجمد ہوجائے گا۔
شہری نے ایسا کیا تو ان کے 96 ہزار درہم چوری کیے گئے۔
پولیس کے مطابق گینگ کے قبضے سے بہت سے شواہد ملے ہیں جس کی تحقیقات جاری ہے اور پولیس کو مزید سراغ ملنے کا امکان ہے۔
کرنل رائمی کا کہنا ہے کہ ایسے گروہ انجان نمبروں پر کال کرکے یا ایس ایم ایس کرکے بنک کا نمائندہ بنتے ہیں اور انہیں بنک کی معلومات اپڈیٹ کرنے کا کہہ کر ان کے پیسے لوٹٹے ہیں۔
دوسری طرف مرکزی بنک نے انتباہ جاری کی ہے بنک کے حکام کبھی بھی کال یا ایس ایم ایس کرکے معلومات نہین پوچھتے ایسا کرنے والے جعلی لوگ ہیں جن کی شکایت پولیس کو کرنی چاہیئے۔
Source : Gulf Nes





