پاکستانی خبریں

اقوام متحدہ کی تنظیم برائے ہوابازی سے پاکستان کو پائلٹوں کلیلئے نئے لائنسز جاری کرنے سے روک لیا

خلیج اردو
26 ستمبر2020
اسلام آباد: بین الاقوامی تنظیم برائے سول ایوی ایشن آئی سی اے او نے پاکستان کو تجویز دی ہے کہ وہ پائلٹوں کیلئے نئے لائنسز کی اجراء فوری روک دیں۔

خبررساں ادارے رائٹرز پر موجود ایک دستاویز کے مطابق مذکوروہ تنظیم اقوام متحدہ سے منسلک ادارہ ہے جس نے یہ سفارشات اس وقت مرتب کیں جب پاکستان نے 50 پائلٹوں اور سول ایوی ایشن حکام کے خلاف مجرمانہ انکوائری کا حکم دیا۔

تنظیم نے اپنے اعلامیہ میں کہا ہے کہ پاکستان کو اپنے لائنسز اجراء کا نظام مضبوب بنانا ہوگا جس کے بعد نئے لائنسز کی اجراء میں غلطیوں کا امکان کم ہوگا۔

اس حوالے سے پاکستان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ایک سنیئر عہدیدار کا کہنا ہے کہ جولائی کے بعد کوئی نیا لائنسز جاری نہیں کیا۔ اس حوالے سےپاکستان آئی سی اے او کی جانب سے نومبر میں ہونے والے اڈٹ کا منتظر ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان میں پائلٹوں کے لائنسز کا مسئلہ اس وقت سامنے آیا جب پی آئی اے کا جہاز لاہور سے کراچی پرواز کے دوران کراچی ایئرپورٹ کے قریب لینڈنگ کے وقت حادثے کا شکار ہوا جس کے بعد یورپ ، امریکہ سمیت دیگر ممالک نے پی آئی اے پر پروازوں کی پابندی لگائی ہے۔

پاکستان نے 50 پائلٹس کے لائسنس منسوخ کرنے کے ساتھ ساتھ اس سال 32 پائلٹ کو کو معطل بھی کیا ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button