پاکستانی خبریں

پاکستان آنے والے مسافروں کے لیے کورونا ٹیسٹ لازمی قرار دے دیا گیا

خلیج اردو آن لائن:
پاکستانی حکام کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ 5 اکتوبر سے پاکستان آنے والے تمام بین الاقوامی مسافروں کے لیے کورونا ٹیسٹ کی منفی رپورٹ حاصل کرنا لازمی ہوگا۔
حکام کے مطابق پاکستان آنے والے تمام مسافروں کو اپنا رابطہ نمبر اور دیگر معلومات فراہم کرنا ہوگی، ایئر پورٹ پر انہیں اسکرینگ کے عمل سے گزرنا ہوگا اور کورونا کی منفی رپورٹ دیکھانا ہوگی۔

اور کورونا ٹیسٹ سفر سے 96 گھنٹے پہلے کروایا گیا ہونا چاہیے۔

مزید برآں، کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے حکام کی جانب سے پاس ٹریک اپلیکشین بھی متعارف کروائی گئی ہے۔ جو تمام مسافروں کو اپنے موبائل میں اسٹال کرنا ہوگی۔ اور پاکستان آںے سے 48 گھنٹۓ پہلے ایک ہیلتھ ڈیکلیئریشن فارم بھی بھرنا ہوگا۔

جبکہ ملک داخل ہونے والوں سے کھانسی اور زکام کے حوالے سے پوچھا جائے گا، اور کورونا وائرس کی علامات کے حامل افراد کو 14 دنوں کے لیے قرنطینہ کیا جائے گا جبکہ ایسے مسافر جنہیں کوئی علامات نہیں ہیں انہیں اپنے گھروں میں14 دنوں کے لیے قرنطینہ ہونا ہوگا۔
حکام کی جانب سے لوگوں کو غیر ضروری سفر کرنے سے احتراز برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اور مزید معلومات کے لیے حکومت کی جانب سے شروع کی گئی ہے ہیلتھ ہیلپ لائن 1166 پر کال کی جا سکتی ہے یا covid.gov.pk ویب سائٹ وزٹ کرسکتے ہیں۔

Source: Gulf Today

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button