متحدہ عرب امارات

ابوظہبی: دھند کے دوران ٹرکوں کے سفر پر پابندی عائد

 

خلیج اردو آن لائن:

ابوظہبی پولیس نے دھند کے دوران حد نگاہ کم ہوجانے کی وجہ سے ٹرکوں، بڑی گاڑیوں، اور بسوں کی نقل و حمل پر پابندی عائد کردی ہے۔

ہفتے کے روز ایک ٹوئیٹ کے ذریعے ابو ظہبی پولیس نے روڈ سیفٹٰی کو بڑھانے اور حادثات سے بچنے کےلیے  ٹرک ڈرائیوروں کو شدید دھند کے دوران سفر کرنے باز رہنے کی وارننگ جاری کی ہے۔

ٹوئیٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ جب تک شدید دھند ختم ہو جانے تک بڑی گاڑیاں کے اندرونی اور بیرونی سڑکوں پر سفر کرنے پر پابندی عائد ہوگی۔

پولیس کی جانب فیسبک پوسٹ میں انتباہ کی گئی ہے کہ جو ڈرائیور اس قانون کی خلاف ورزی کریں گے ان پر 5 سو درہم جرمانہ عائد ہوگا اور انہیں 4 ٹریفک پوائنٹ دیے جائیں گے۔

خیال رہے کہ 2017 کے وزارتی فیصلہ نمبر 178 کے مطابق دھند کے دوران ڈرائیو کرنا ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ اور آرٹیکل 104 کے مطابق دھند کے دوران سفر متعلقہ حکام کی ہدایات کی خلاف ورزی ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button