خلیج اردو
27 ستمبر 2020
کراچی: پاکستان میں مسافر وین میں آگ لگنے سے 13 افراد جاں بحق اور باقی زخمی ہو گئے۔ آگ کراچی حیدر آباد ہائی وے پر چلنے والی گاڑی مین لگی۔
حکام کے مطابق 20 مسافروں کو لے کر آنے والی گاڑی میں اچانک آگ لگی جس کے نتیجے میں قیمتی انسانی کی جانیں ضائع ہوئیں۔
ایڈیشنل آئی جی موٹروے پولیس ڈاکٹر آفتاب پٹھان نے ڈان نیوز کو بتایا کہ میتوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقال کیا گیا ہے۔ انہون نے بتایا کہ بچ جانے والوں میں ڈرائیور اور ایک چھوٹا بچہ شامل ہے۔
میتوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔ پولیس کے مطابق گاڑی الٹنے سے اس میں آگ لگی جس کے نتیجے میں حادثہ پیش آیا۔ سانحہ کے بعد موٹروے پر ٹریفک معطل رہا۔ واقعہ ہفتے کی رات پیش آیا۔
Source: Khaleej Times






