خلیج اردو
27 ستمبر 2020
نیو دہلی: بھارت میں سابق یونین وزیر جسونت سنگھ انتقال کر گئے۔ ان کا دہلی میں اتوار کی صبح 82 سال کی عمر میں انتقال ہوا۔
راجستان سے تعلق رکھنے والے مسٹر سنگھ نے بھارت کے وزیر خارجہ ، وزیر دفاع اور وزیر خزانہ کے عہدوں پر رہے ، انہوں نے دس سال بطور آفیسر بھارتی فوج مین خدمات بھی سر انجام دیں۔
دہلی اسپتال میں انہیں دل کا دورہ پڑا جس سے وہ جانبر نہ ہو سکے۔ بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی نے ان کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
مسٹر مودی نے ٹویٹ پیغام میں کہا ہے کہ جسونت سنگھ نے ہماری قوم کی خدمت کی، پہلے انھوں نے ایک فوجی کی حیثیت سے اور بعد میں سیاست سے طویل وابستگی کے ساتھ اٹل واجپائی جی کی حکومت میں بے حد اہم قلمدانوں کو سنبھالا اور خزانہ، دفاع اور خارجہ امور میں دنیا پر ایک مضبوط تاثر قائم کیا۔ میں ان کے انتقال سے رنجیدہ ہوں۔
مودی کا کہنا ہے کہ جسونت سنگھ جی کو سیاست اور معاشرے کو اپنے انوکھے نظریہ کے تحت دیکھنے کے لیے یاد رکھا جائے گا۔ انھوں نے بی جے پی کو مضبوط بنانے میں بھی اپنا کردار ادا کیا۔ انکے اہل خانہ اور حامیوں سے اظہار تعزیت کرتا ہوں ، اوم شانتی۔
Jaswant Singh Ji will be remembered for his unique perspective on matters of politics and society. He also contributed to the strengthening of the BJP. I will always remember our interactions. Condolences to his family and supporters. Om Shanti.
— Narendra Modi (@narendramodi) September 27, 2020
انھیں پاکستان کے بانی محمد علی جناح پر کتاب لکھنے اور ان کی تعریف کرنے پر سنہ 2009 میں بی جے پی سے چھ سال کے لیے نکال دیا گیا تھا۔ لیکن پھر بعد میں انھیں پارٹی میں شامل کر لیا گیا۔ان کی کتاب ‘جناح تقسیم ہند کے آئینے میں’ پر گجرات میں اس وقت کے وزیر اعلی نریندر مودی نے پابندی لگائی تھی۔







